شہر کا موسم آج دن بھر گرم رہنے کی پیشگوئی

07-16-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کاموسم آج دن بھر گرم رہےگا۔

محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق شہر کا  کم سے کم درجہ حرارت 30 اور زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا کی رفتار پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ اور ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ باغوں کے شہر میں آج بارش برسنے کا کوئی امکان نہیں۔