ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم سری لنکا روانہ
07-16-2024
(ویب ڈیسک) ویمنز ٹی20 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2024 میں شرکت کے لیے 15 رکنی قومی ویمنز ٹیم سری لنکا روانہ ہوگئی۔
19 تا 28 جولائی دمبولا میں ہونے والے 9ویں ویمنز ایشیا کپ کے گروپ اے میں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 19جولائی کو روایتی حریف اور دفاعی چیمپئن بھارت کے خلاف کھیلے گی۔ قومی ویمن ٹیم ندا ڈار ( کپتان)، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی، ناجیہ علوی، نشرہ سندھو، عمائمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ وہاب اور طوبیٰ حسن پر مشتمل ہے۔ محمد وسیم ہیڈ کوچ، سابق ٹیسٹ باؤلرز عبدالرحمان اور جنید خان بالترتیب سپن بولنگ کوچ اور اسسٹنٹ کوچ، حنا منور منیجر، حنیف ملک فیلڈنگ کوچ، رابعہ صدیق فزیو اور ولید احمد انالسٹ کی ذمہ داری ادا کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں شریک 8 ٹیموں کو 2گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیپال اور متحدہ عرب امارات جبکہ گروپ بی میں بنگلا دیش، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور میزبان سری لنکا شامل ہے۔