9 مئی کے مقدمات: عمران خان کا 10 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

07-15-2024

(لاہور نیوز) لاہور انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، بانی پی ٹی آئی کا 10 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت نے 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے عمران خان کا 9 مئی کے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ دیا، بانی پی ٹی آئی پر تھانہ سرور روڈ میں 5 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ دیا گیا جبکہ تھانہ گلبرگ کے تین مقدمات میں جسمانی ریمانڈ دیا گیا۔ تھانہ ریس کورس، شادمان، مغلپورہ اور تھانہ ماڈل ٹاؤن کے ایک ایک مقدمے میں جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا۔ تفتیشی افسر سانحہ نو مئی کے بارہ مقدمات کی درخواستیں لے کر عدالت پیش ہوئے تھے، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی، عدالت نے ملزم کے وکلا اور پراسیکیوشن کے دلائل سن کر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔