چیف ایگزیکٹو لیسکو کی تمام سب ڈویژنز میں کھلی کچہریوں کی ہدایت
07-15-2024
(لاہور نیوز) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے تمام سب ڈویژنز میں کھلی کچہریوں کی ہدایت کر دی۔
سب ڈویژنز میں روزانہ صبح 11 سے دوپہر 1 بجے تک کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو لیسکو نے کہا کہ ایس ڈی اوز، ایکسیئنز اور ایس ایز کھلی کچہری میں موجودگی یقینی بنائیں، کھلی کچہریوں میں ٹرانسفارمرز، نئے میٹرز کی تنصیب اور میٹروں کی تبدیلی سے متعلق شکایات کا ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کھلی کچہریوں سے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کی جائے، تمام دفاتر میں کھلی کچہری سے متعلق بینرز آویزاں کئے جائیں، کھلی کچہریوں میں موصول ہونیوالی شکایات اور ان کے حل سے متعلق رپورٹ پاور ڈویژن کو ارسال کی جائے گی۔