گنگارام ہسپتال میں ڈینگی سے آگاہی کے لئے واک کا اہتمام

07-15-2024

(لاہور نیوز) گنگارام ہسپتال میں ڈینگی سے آگاہی کے لئے واک کا اہتمام کیا گیا۔

آگاہی واک میں ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر حافظ معین الدین سمیت ڈاکٹرز کی کثیر تعداد میں شرکت ہوئی، واک کا مقصد ڈینگی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ ایم ایس گنگارام ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر حافظ معین الدین نے کہا کہ ایس اوپیز پر عمل کرنے سے ہی ڈینگی وائرس پر قابو پایا جا سکتا ہے، شہری حالیہ مون سون میں گھروں میں پانی جمع نہ ہونے دیں، اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں۔ انہوں نے کہا گنگارام ہسپتال میں ڈینگی مریضوں کیلئے تمام سہولیات موجود ہیں، مفت ٹیسٹ کی سہولت اور ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب شہر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 21 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا، مختلف ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 7 مریض زیر علاج ہیں۔