پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشنز کا میڈیکل کالج بنانے کیلئے کام شروع

07-15-2024

(لاہور نیوز) پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشنز نے میڈیکل کالج بنانے کے لئے پھر کام شروع کر دیا۔

سوشل سکیورٹی کو حکومت سے میڈیکل کالج بنانے کی اجازت مل گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں میڈیکل کالج بنے گا، اس سے قبل پی ٹی آئی حکومت میں بھی لاہور میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان کیا گیا تھا، میڈیکل کالج میں ورکرز کے بچوں کیلئے مفت تعلیم کا اعلان کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی دور میں میڈیکل کالج بنانے کے لئے تین کمیٹیاں بھی بنیں، پہلے کالج کو کرائے کی عمارت میں، بعد میں اپنی زمین پر کام شروع کرنے کیلئے اعلان ہوا مگر کوئی پیش رفت نہ ہوئی۔ شہباز شریف کی صوبائی حکومت میں بھی فیصل آباد میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔