روپے کی قدر میں اضافہ، انٹربینک میں ڈالر سستا ہو گیا
07-15-2024
(لاہور نیوز) آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر سٹاف لیول معاہدے کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 30 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 10 پیسے پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 280 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔