پی سی بی نے آسٹریلیا کے ٹونی ہیمنگ کو چیف کیوریٹر مقرر کر دیا

07-15-2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے ٹونی ہیمنگ کو چیف کیوریٹر مقرر کر دیا، ٹونی ہیمنگ نئی ذمہ داری سنبھالنے کے لئے بدھ کو لاہور پہنچیں گے۔

ٹونی ہیمنگ بنگلا دیش اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے پچز تیار کریں گے، وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی پچز کی تیاری کی بھی نگرانی کریں گے۔ ٹونی ہیمنگ کو پچز کی تیاری کا چالیس سال سے زائد کا وسیع تجربہ ہے، وہ مختلف ممالک میں ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں، ٹونی ہیمنگ 2007 سے 2017 تک آئی سی سی کے ہیڈ کیوریٹر بھی رہ چکے ہیں۔