نو اور دس محرم الحرام پر جلوسوں کے روٹس کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم فعال

07-15-2024

(لاہور نیوز) نو اور دس محرم الحرام پر جلوسوں کے روٹس کی نگرانی کیلئے ڈی سی آفس میں کنٹرول روم فعال کر دیا گیا۔

اے، بی اور سی کیٹیگری جلوسوں کے روٹس پر کلوز سرکٹ کیمروں سے نگرانی کا عمل جاری ہے، پیچ ورک، لائٹس اور خار دار رکاوٹی تار لگا دی گئی، شہر میں مسنگ مین ہولز کورز اور جنریٹرز کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق470کلوز سرکٹ کیمرے پانچ بڑے جلوسوں کے روٹس  پرنصب کئے گئے ہیں، 425کیمرے شہر کی امام بارگاہوں کے باہر لگائے گئے ہیں، 190واک تھرو گیٹ جلوس کے روٹس پر نصب ہیں، پولیس کے 11 ہزار 573 اہلکار  ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ساڑھے سات سو پولیس رضا کار ڈیوٹی پر مامور ہیں، سول ڈیفنس کے 2 سو رضاکار بھی تعینات ہیں، جلوسوں کے روٹس پر 55 ایمبولینسز اور 300 موٹر بائیکس موجود ہوں گی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ شہر میں جلوسوں کے روٹس، امام بارگاہوں اور مجالس کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔