کے ای میڈیکل یونیورسٹی کے ہاسٹل کی چھت کا بیرونی حصہ گرگیا، ڈاکٹرز کی گاڑیوں کو نقصان

07-15-2024

(لاہور نیوز) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ہاسٹل کی چھت کا بیرونی حصہ گرگیا، چھت گرنے سے ڈاکٹرز کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق مخدوش ہاسٹل کا دیگر حصہ بھی گرنے کا خدشہ ہے، چھت گرنے سے میو ہسپتال کے ڈاکٹرز کے کمرے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ میو ہسپتال کے طبی عملے کا کہنا ہے کہ متعدد بار ہاسٹل کی مرمت کی درخواست کی، ہاسٹل عمارت کی مرمت کا کام نہیں کروایا گیا، عمارت گرنے سے جانی نقصان ہوسکتا ہے ، عمارت مرمت نہ ہوئی تو وی سی آفس کے باہر مظاہرہ کریں گے۔ پروفیسر محمود ایاز وی سی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز ہاسٹل کی عمارت 41 سال پرانی ہے، انتظامیہ کو فوری مرمتی کام کرنے کی ہدایت کردی۔