لیسکو کا 9 اور 10 محرم کو بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ
07-15-2024
(لاہور نیوز) لیسکو انتظامیہ نے 9 اور 10 محرم کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔
لیسکو انتظامیہ نے عاشورہ کے موقع پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے انتظامات مکمل کرلیے۔ لیسکو حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لیسکو ریجن میں 9 اور 10محرم کو بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی، امام بارگاہوں، جلوسوں کے روٹ پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ لیسکو ہیڈکوارٹرز کنٹرول روم میں چیف انجینئر او اینڈ ایم مانیٹرنگ کریں گے، مرکزی جلوس کے روٹ پر خصوصی ٹیمیں ڈیوٹی سرانجام دیں گی۔