مرغی کا گوشت مزید21 روپے فی کلو مہنگا

07-15-2024

(ویب ڈیسک) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں برائلر مرغی کےگوشت کی قیمت میں 21 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مرغی کےگوشت  میں 21 روپے اضافہ ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت 563 روپے مقررکر دی گئی،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 374 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 388روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔  دوسری جانب  فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 254 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے جبکہ انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک ریٹ 7500 روپے جاری کیا گیا ہے۔