پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا

07-14-2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

صنم جاوید کو اسلام آباد پولیس  نے گرفتار کیا، صنم جاوید کے وکیل نے گرفتاری کی تصدیق کر دی۔ میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ صنم جاوید کو ایک بار پھر اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا، ہم نے بغیر مزاحمت اس کو پولیس کے حوالے کیا، یہی قانون کا احترام کرنیوالوں کا رویہ ہونا چاہئے اور یہی ہم  نے کیا۔