لاہور پولیس کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں تفتیش، 12 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی

07-14-2024

(لاہور نیوز) لاہور پولیس کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کا آج کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جناح ہاؤس حملے سمیت 9 مئی کے 12 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی، عمران خان سے ریاست مخالف اکسانے کی دفعات کے تحت تفتیش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے خلاف مجموعی طور پر 16 مقدمات درج ہیں، لاہور پولیس کی 12 رکنی ٹیم نے عمران خان سے تفتیش کی۔ پولیس ٹیم گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوئی، پولیس ٹیم کی سربراہی ڈی ایس پی احمد عثمان نے کی، ٹیم میں 11 تفتیشی انسپکٹرز شامل تھے۔