گیس کے غیرقانونی استعمال پر 4 کنکشنز منقطع، 1 لاکھ سے زائد کے جرمانے
07-14-2024
(لاہور نیوز) )سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے گیس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں۔
کریک ڈاؤن کے دوران پنجاب، خیبرپختونخواہ اور اسلام آباد میں 29 غیرقانونی گیس کنکشنز منقطع اور 6 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے۔ ملتان میں غیرقانونی گیس چوری کے استعمال پر 12، کمپریسر کے استعمال پر 2 کنکشنز منقطع کئے گئے، فیصل آباد میں غیر قانونی استعمال پر 3 کنکشنز منقطع اور 40 ہزار روپے کے جرمانے، بہاولپور میں غیر قانونی استعمال پر 3 اور کمپریسر کے استعمال پر 2 کنکشنز منقطع کئے گئے۔