گرجا گھروں کی سکیورٹی پر پولیس کے 01 ہزار کے قریب اہلکار تعینات

07-14-2024

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ شہر کے تمام گرجا گھروں کو سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

 محمد فیصل کامران کا کہنا ہے صوبائی دارالحکومت میں گرجا گھروں کی سکیورٹی پر لاہور پولیس کے 01 ہزار کے قریب افسران واہلکار تعینات کئے گئے، شہر کے انٹری پوائنٹس پر موجود جوانوں کوالرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محمد فیصل کامران نے کہا کہ گرجا گھروں میں داخلے سے قبل ہر فرد کی تلاشی یقینی بنائی جائے، سپروائزری افسران حفاظتی انتظامات خود چیک کریں، گرجا گھروں کی سکیورٹی پر تعینات جوان گردونواح پر کڑی نظر رکھیں، ڈولفن، پی آر یو اور تھانوں کی گاڑیاں موثر گشت جاری رکھیں۔