سول سروسز اکیڈمی کے زیر تربیت افسران کا سیف سٹی کا دور، ورکنگ کا جائزہ

07-14-2024

(لاہور نیوز) سول سروسز اکیڈمی کے زیر تربیت افسران کے وفد نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کیا اور ادارے کی ورکنگ کا جائزہ لیا۔

ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق زیر تربیت افسران کو سیف سٹی کے جدید انفراسٹرکچر بارے بریفنگ  دی گئی،  افسران کو ڈیجیٹل فرانزک ایویڈنس کی قانونی اہمیت اور تفتیش کے عمل بارے بتایا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ افسران کو ایل ٹی ای ایڈوانس سسٹم اور جیوگرافک انفارمیشن سسٹم بارے تربیت دی گئی جبکہ   15 ایمرجنسی سسٹم اور فوری پولیس رسپانس کا عملی نمونہ بھی دکھایا گیا۔ افسران کو پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی ورکنگ بارے بریفنگ دی گئی، آپریشن کمانڈر ایس پی شفیق احمد نے وفد کو سیف سٹی کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔ وفد کے شرکاء کا  کہنا تھا کہ جرائم کے خاتمے کے لیے سیف سٹی جیسے منصوبے ناگزیر ہیں، روایتی پولیسنگ کا دور ختم ہوگیا، دنیا بھر میں ماڈرن ٹیکنالوجی سے مدد لی جارہی ہے، سیف سٹی کا دورہ جدید طریقہ تفتیش اورجرائم کی سرکوبی میں مددگار رہا ہے۔