صدر زرداری کی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی شدید مذمت
07-14-2024
(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر پر حملے کا سن کر گہرا صدمہ پہنچا، سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات اور اِنسانی جان کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کیا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سابق امریکی صدر اور زخمی ہونے والے دیگر افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی عمل میں ہر قسم کا تشدد قابل مذمت ہے، اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں اور نیک خواہشات ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان کے ساتھ ہیں۔