بھارت نے پاکستان کو شکست دیکر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز اپنے نام کرلی

07-14-2024

(لاہور نیوز) ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

دونوں ٹیمیں برمنگھم کے ایجبسٹن سٹیڈیم میں مدمقابل ہوئیں جہاں پاکستان چیمپئن کے کپتان یونس خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 156 رنز بنائے جس میں کامران اکمل 24، صہیب مقصود 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شرجیل خان 12 اور یونس خان 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، شعیب ملک 41 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ مصباح الحق 18 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، بھارتی باؤلر انوریت سنگھ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت نے مقررہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، بھارت کی جانب سے رابن اتھپا 10، امباتی رائیڈو50، گورکیرت سنگھ 34، یوسف پٹھان 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان سکواڈ کپتان یونس خان، کامران اکمل، شرجیل خان، صہیب مقصود، شعیب ملک، شاہد آفریدی، عامر یامین، مصباح الحق، وہاب ریاض، سہیل تنویر، سہیل خان، سعید اجمل، عمر اکمل، تنویر احمد، یاسر عرفات، محمد حفیظ، توفیق عمر، عبدالرزاق بھارت سکواڈ کپتان یوراج سنگھ، رابن اتھپا، امباتی رائیڈو، سریش رائنا، یوسف پٹھان، عرفان پٹھان، گورکیرت سنگھ، پون نیگی، ونے کمار، ہربھجن سنگھ، دھول کلکرنی، راہول شکلا، آر پی سنگھ، نمن اوجھا، سوربھ تیواری، انوریت سنگھ، راہول شرما