وزیراعظم شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی شدید مذمت

07-14-2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

شہباز شریف نے سابق امریکی صدر اور زخمی ہونے والے دیگر افراد کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی عمل میں ہر قسم کا تشدد قابل مذمت ہے، اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں اور نیک خواہشات ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان کے ساتھ ہیں۔