پنجاب میں تقرر و تبادلے، فنانس ڈیپارٹمنٹ کے 44 افسران کی گریڈ 18 میں ترقی
07-13-2024
(لاہور نیوز) پنجاب میں تقرر و تبادلے کر دیئے گئے، فنانس ڈیپارٹمنٹ کے 44 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی۔
ترقی پانے والے فنانس افسروں میں محمد طیب سراج، محمد وسیم اسلم اور عبدالرحیم شامل ہیں۔ شہزاد اختر، شعیب منیر، محمد اویس رفیق اور عبدالصبور خان رانا کو بھی گریڈ 18 میں ترقی ملی ہے جبکہ محمد حسیب اسلم خان، اسد اقبال، حسن رؤف اور دیگر افسران بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔ فنانس افسران کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔