اسد قیصر کا امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ

07-13-2024

(لاہور نیوز) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئین اور قانون کی بحالی کی تحریک پر تفصیلی گفتگو ہوئی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے پر حافظ نعیم الرحمان نے مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ فیصلے کے بعد الیکشن کمشنر کو استعفیٰ دے دینا چاہئے، فارم 45 کی بنیاد پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں بھی حقداروں کو واپس ملنی چاہئیں۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے امیر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہو گی، پاکستان میں آئین کی بالادستی کے لئے سپریم کورٹ کے ججز کا نام تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔