الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیا

07-13-2024

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 23 جولائی کو ہو گی، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ سماعت کرے گا، تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے انٹرا پارٹی الیکشن پر سوالات اٹھائے ہیں، تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے سوالات پر کمیشن کو مطمئن کرے گی۔