ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

07-13-2024

(ویب ڈیسک) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی، جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے جبکہ جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں اکثر مقامات، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔