عائزہ خان کی برائیڈل لُک نے مداحوں کے دلوں پر قہر ڈھا دیا

07-13-2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کی برائیڈل لُک نے مداحوں کے دلوں کو موہ لیا۔

حال ہی میں اداکارہ عائزہ خان نے معروف کلاتھنگ برانڈ کیلئے برائیڈل لُک میں فوٹو شوٹ کروایا جس کی مختصر ویڈیو انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ مذکورہ ویڈیو میں عائزہ خان کو دلہن کا عروسی جوڑا زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے، ان کے عروسی جوڑے میں لانگ شرٹ اور سرخ لہنگا شامل ہے جبکہ اداکارہ کے عروسی جوڑے کو ہیوی بارڈر سے تیار کردہ دوپٹہ مکمل کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے ماتھا ٹیکا، گلے میں ہار، کانوں میں بندے اور خوبصورت کنگن بھی پہن رکھے تھے، ساتھ ہی انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ "یہ شکل مجھے اپنی شادی کے دن واپس لے جاتی ہے، یہ یاد کرتے ہوئے کہ مجھے کتنا یقین تھا کہ میری شادی کے لباس کا رنگ سرخ ہوگا"۔ عائزہ خان کی برائیڈل لُک کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے جبکہ اداکارہ کی برائیڈل لُک نے فیشن کی دنیا میں بھی تہلکہ مچا رکھا ہے۔