سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی اضافہ، 400 روپے فی تولہ مہنگا

07-13-2024

(ویب ڈیسک ) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 400 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 50 ہزار 300 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار 220 روپے ریکارڈ ہوئی۔ عالمی بازار میں سونے کا فی اونس بھاؤ 6 ڈالر اضافے سے 2410 ڈالر ہے۔