چیئرمین پی سی بی کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ

07-13-2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پی سی بی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

چیئرمین پی سی بی نے اچھی پرفارمنس کیلئے کھلاڑیوں کو بہتر تربیت اور سہولیات دینے کا فیصلہ کیا، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان آئندہ ہفتے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو فعال کرنے کا پروگرام دیں گے۔ ذرائع کے مطابق ندیم خان کوچز کی مشاورت سے این سی اے اور ہائی پرفارمنس سینٹرز کیلئے پروگرام تیار کر رہے ہیں، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کی خامیوں پر قابو پانے کیلئے کام کیا جائے گا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو فعال کرنے کیلئے جونیئر کوچز بھی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، ماضی کی طرح کھلاڑیوں کو باؤلنگ، بیٹنگ، وکٹ کیپنگ اور فیلڈنگ کی تربیت دی جائے گی، پاکستان کرکٹ ٹیم کو اس وقت کوالٹی سپنر، آل راؤنڈر اور پاور ہیٹرز کی بھی کمی کا سامنا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کو فیلڈنگ میں بھی مسائل کا سامنا ہے جس پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام کیا جائے گا۔