پنجاب میں سرکاری ملازمت حاصل کرنے کیلئے ڈاکٹروں کا تحریری امتحان لینے کا فیصلہ

07-13-2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمت حاصل کرنے کیلئے اب ڈاکٹروں کا بھی تحریری امتحان لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ڈاکٹروں کی مستقل بھرتی کیلئے ٹیسٹ لیا جائے گا، پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 900 ڈاکٹرز کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا، ڈاکٹروں سے 100 نمبروں پر مشتمل امتحانی ٹیسٹ لیا جائے گا، امتحانی پیپر میں جنرل نالج، مطالعہ پاکستان، کرنٹ افیئر، جیو گرافی سے متعلق سوالات ہونگے۔ علاوہ ازیں ریاضی، انگلش، اردو، ایوری ڈے سائنس اور کمپیوٹر سائنس سے متعلقہ پیپر دینا ہو گا، امتحانی ٹیسٹ میں 40 نمبر لینے والا ڈاکٹر ہی انٹرویو کے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل صرف انٹرویو کی بنیاد پر ہی میڈیکل افسران کی مستقل بھرتی ہوتی تھی۔