وفاقی حکومت کا ملک بھر کے ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کا فیصلہ

07-13-2024

(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے ملک بھر کے ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت قومی غذائی تحفظ ملک بھر میں ایک لاکھ ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کرے گی، زرعی ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے سے کسان خوشحال ہو گا اور قابل کاشت رقبے میں اضافہ ہو گا۔ زرعی ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے سے کسانوں کو پورا دن پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔ خیال رہے وفاقی حکومت ہر سال بجلی کے بِلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سبسڈی کی مد میں 70 سے 80 ارب روپے مہیا کرتی رہی مگر پھر بھی کسانوں کو صرف 2 سے 6 گھنٹے بجلی میسر ہوتی تھی۔