بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا معاملہ، وزارت توانائی کی تجاویز ارسال

07-13-2024

(ذیشان یوسفزئی) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری پر کام شروع ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت توانائی نے وزیراعظم کو تجاویز بھجوا دیں، تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری تین فیزز میں کی جائے گی، سب سے پہلے پرائیویٹائزیشن کمیشن ٹرانزیکشنز ایڈوائزر ہائر کرے گی جو پیسوں اور ٹرانزیکشنز کے معاملات دیکھے گی۔ اسی طرح پاور ڈویژن ٹیکنیکل ایڈوائزر ہائر کرے گی جو پالیسی اور ریگولیٹری معاملات دیکھے گا، فیز ون میں آئیسکو، گیپکو اور فیسکو کی مکمل پرائیویٹائزیشن آفر کی جائے گی۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں لیسکو، میپکو اور ہزارہ الیکٹرک کمپنی کی مکمل پرائیویٹائزیشن آفر کی جائے گی، پیسکو، حیسکو اور سیپکو کو لانگ ٹرم کنسیشن ایگریمنٹ کے تحت دیا جائے گا، ٹیسکو اور کیسکو حکومت اپنے پاس رکھے گی۔ ذرائع کے مطابق نجکاری کے مختلف مراحل کو مکمل ہوتے ہوئے دو سال لگیں گے۔