آئی ایم ایف پروگرام سے میکرو اکنامک استحکام لانے میں مدد ملے گی: وفاقی وزیر خزانہ
07-13-2024
(لاہور نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام سے میکرو اکنامک استحکام لانے میں مدد ملے گی۔
وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت ہمیں اسٹرکچرل ریفارمز یقینی بنانے کی ضرورت ہے، پبلک فنانس، توانائی اور حکومتی اداروں کے ایریاز میں استحکام ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سالوں میں اسٹرکچرل ریفارمز لائیں گے۔