اسسٹنٹ کنٹرولر میٹرک ریکارڈ ملک یوسف کی ریٹائرمنٹ پر تقریب کا انعقاد
07-13-2024
(لاہور نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور میں اسسٹنٹ کنٹرولر میٹرک ریکارڈ ملک یوسف کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں سیکرٹری لاہور بورڈ بشریٰ بی بی اور کنٹرولر امتحانات محمد زاہد میاں بطور مہمان خصوصی شریک تھے، سیکرٹری لاہور بورڈ بشریٰ بی بی نے اسسٹنٹ کنٹرولر میٹرک ریکارڈ ملک یوسف کی محکمہ کیلئے 38 سالہ خدمات کو سراہتے ہوئے اعزازی شیلڈ کے ساتھ ساتھ گلدستہ اور تحائف سے نوازا۔ اس موقع پر سیکرٹری لاہور بورڈ بشریٰ بی بی نے کہا کہ ملک یوسف جیسے تمام محنتی ، فرض شناس اور قابل افسران و ملازمین ریٹائرمنٹ کے بعد بھی محکمہ کا اثاثہ ہیں، دفتر کے دروازے ہمیشہ ریٹائرڈ افسران و ملازمین کے لئے کھلے ہیں، تعلیمی بورڈ کیلئے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کی خدمات قابل ستائش ہیں، احسن طریقے سے سروس پوری کرنے کے بعد باعزت ریٹائرڈ ہونا اعزاز کی بات ہے اور ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔