پی ٹی آئی کا 14 اگست کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ
07-13-2024
(لاہو رنیوز) پاکستان تحریک انصاف نے 14 اگست کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف لاہور نے14 اگست کو جلسے کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست جمع کرادی، سینئر نائب صدر تحریک انصاف اکمل خان باری نے ڈپٹی کمشنر کو جلسے کی اجازت کیلئے باضابطہ درخواست جمع کرائی۔ درخواست میں کہا گیا ہے مینار پاکستان جلسے میں قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کریں گے، تحریک انصاف کو 14 اگست والے دن مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت دی جائے۔