الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

07-13-2024

(لاہور نیوز) الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کے ذریعے ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل تعینات کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کو ٹارگٹ کرنے کے لیے ترمیمی ایکٹ منظور کیا گیا، اسی نوعیت کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ سمیت دیگر عدالتوں میں زیر سماعت ہے، اس کے باوجود ایکٹ کو منظور کرلیا گیا جو بدنیتی ظاہر کرتا ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ لاہورہائیکورٹ الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کو غیر قانونی قرار دے، عدالت پرانے ٹریبونل بحال کرنے کا حکم دے۔