شاہین، بابر اور رضوان کو پھر سے متحد کرنے کا مشن، دو سابق کپتان سرگرم
07-13-2024
(لاہور نیوز) قومی کرکٹرز شاہین آفریدی، بابر اعظم اور محمد رضوان کو پھر سے متحد کرنے کیلئے دو سابق کپتان سرگرم ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق دونوں سابق کپتانوں نے تینوں قومی کرکٹرز سے رابطے کئے اور گلے شکوے دور کروانے میں کردار ادا کرنے کا کہا، ایک اوپنر مل بیٹھنے پر ہچکچاہٹ کا شکار ہے جبکہ دو کھلاڑیوں نے نیم رضا مندی ظاہر کردی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کی وطن واپسی پر تینوں قومی کرکٹرز کی لاہور میں سابق کپتان کے گھر ملاقات بھی کروائی جائے گی، ابتدائی طور پر کانفرنس کال کے ذریعے گلے شکوے دور کرنے کا پلان ہے۔