نواز شریف نے مری میں پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
07-13-2024
(لاہور نیوز) قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پارٹی قیادت کو مری بلا لیا، وزیراعظم شہباز شریف کو بھی طلب کر لیا گیا، پارٹی کے سینئر ارکان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قانونی ٹیم سپریم کورٹ کے فیصلے پر بریفنگ دے گی، پارٹی اجلاس میں اہم فیصلوں کا بھی امکان ہے۔ خیال رہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ن لیگی رہنماؤں کے سخت بیانات سامنے آئے ہیں، فیصلے کی روشنی میں ن لیگ قومی اسمبلی سے اکثریت کھو چکی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی میں اس کی پوزیشن مستحکم ہے۔