بجٹ کے اثرات تعمیراتی مٹیریل پر بھی پڑ گئے، سیمنٹ، اینٹ اور سریا مہنگا
07-13-2024
(لاہور نیوز) نئے بجٹ کے بعد تعمیراتی مٹیریل بھی مہنگا ہوگیا، پنجاب حکومت نے سرکاری سطح پر تعمیراتی مٹیریل کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں سیمنٹ کے فی بیگ کی سرکاری قیمت 1360 روپے مقرر کردی گئی، لاہور میں وائٹ سیمنٹ کی سرکاری قیمت 1960 روپے ہو گئی ۔ سرکاری سطح پر اول درجے کی ایک ہزار اینٹ کی قیمت 15 ہزار 200 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ سپیشل اینٹ کی قیمت 20ہزار 200 روپے فی ہزار پر پہنچ گئی ، ایک ہزار ٹائل کی قیمت 16 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح فی ٹن سریے کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے کردی گئی ، محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری سطح پر تعمیراتی مٹیریل کے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تعمیراتی مٹیریل محکمہ خزانہ کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق فروخت کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔