ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ ، پاکستان کے3 کھلاڑیوں کا شاندار آغاز

07-13-2024

(ویب ڈیسک) امریکا میں جاری ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار آغاز کیا ہے۔

چیمپئن شپ میں پاکستان کے تین پلیئرز نے اپنے پہلے میچز میں کامیابی حاصل کرلی۔ دفاعی چیمپئن حمزہ خان، عبداللہ نواز اور حذیفہ ابراہیم راؤنڈ آف 64 میں پہنچ گئے۔ سیکنڈ سیڈ حمزہ خان نے اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کے رابرٹ ڈیلان کو شکست دی، انگلش پلیئر کے خلاف حمزہ کی جیت کا سکور 10-12، 11-13 اور 7-11 رہا۔ حذیفہ ابراہیم نے پہلے میچ میں گیانا کے موہریان بخش کو بآسانی ہرایا۔ راؤنڈ آف 128 کے میچ میں حذیفہ کی جیت کا سکور 1-11، 1-11 اور 5-11 رہا۔ اس کے علاوہ عبداللہ نواز نے اپنے پہلے میچ میں خاران کے رین میکینو کو 0-3 سے ہرایا۔ عبداللہ کی کامیابی کا سکور 6-11، 8-11 اور 10-12 رہا۔  علاوہ ازیں پاکستان کے محمد عماد کو پہلے میچ میں بھارت کے شوریا باووا نے شکست دی۔ بھارتی پلیئر نے عماد کو 10-12، 3-11 اور 9-11 سے شکست دی۔