مہنگائی میں اضافہ جاری، 23 اشیائے ضروریہ کے نرخ مزید بڑھ گئے

07-13-2024

(ویب ڈیسک) ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتہ میں روزمرہ استعمال کی 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 6 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جب کہ 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ اعداد و شمار کے مطابق پاؤڈر دودھ کی قیمت میں 6.07 فیصد،چکن 16.34 فیصد، تازہ کھلا دودھ 1.37 فیصد، دال چنا 3.47 فیصد، دال مونگ 1.02فیصد اور دال مسور کی قیمت میں 1.23فیصداضافہ ہوا۔ دوسری جانب آلوکی قیمت میں0.86 فیصد، پیاز 1.55فیصد، ٹماٹر19.47 فیصد، انڈے 0.61 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 0.61 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں0.11 فیصداضافہ ہوا ہے اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح کم ہوکر 23.33 فیصد ہوگئی ہے۔