آسٹریلیا کو شکست، ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں آج پاکستان اور بھارت ٹکرائیں گے
07-13-2024
(ویب ڈیسک) ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے سیمی فائنل میں انڈین چیمپئنز نے آسٹریلیا چیمپئنز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی، فائنل میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت ٹکرائیں گے۔
نارتھیمپٹن میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں انڈیا چیمپئنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 254 رنز بنائے۔ روبن اُتھپا ،یوراج سنگھ ،عرفان پٹھان اور یوسف پٹھان نے نصف سنچریاں بنائیں۔آسٹریلیا چیمپئنز کی جانب سے پیٹر سڈل نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 255 رنز کے ہدف کے جواب میں آسٹریلیا چیمپئنز کی پاور پلے میں ہی تین وکٹیں گر گئیں جس کے بعد ٹیم سنبھل نہ سکی۔آسٹریلیا چیمپئنز مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 168 رنز بناسکی۔ یوں انڈیا چیمپئنز نے میچ 86 رنز سے جیت کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی، فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائےگا۔ اس سے قبل پاکستان چیمپئنز نے پہلے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔