وفاقی حکومت نے گندم کی درآمد اور برآمد پر پابندی عائد کردی

07-13-2024

(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے گندم کی درآمد اور برآمد پر پابندی عائد کردی۔

وزارت تجارت نے گندم کی درآمد اور برآمد پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق امپورٹ پالیسی آرڈر اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈر میں ترامیم کر دی گئی ہیں۔ وزارت تجارت کے مطابق امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم کے ذریعے حکومت نے گندم کی درآمد پر پابندی عائد کی ہے جبکہ گندم اور گندم سے تیار مصنوعات آٹا، میدہ اور سوجی کی برآمد پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔