سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
07-12-2024
(لاہور نیوز) محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کے گریڈ 1 سے 16 تک 25 فیصد اضافہ کیا گیا ، گریڈ 17 سے 22 تک 20 فیصد اضافہ ہوا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ موجودہ بنیادی تنخواہ پر کیا گیا۔