پی سی بی نے نئی تشکیل سلیکشن کمیٹی کو ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کر دیا

07-12-2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئی تشکیل سلیکشن کمیٹی کو پی سی بی کی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کر دیا۔

پی سی بی کی نئی سلیکشن کمیٹی میں 4 ممبران کو شامل کیا گیا ہے، نئی سلیکشن کمیٹی میں ریڈ اور وائٹ بال کے کپتان، کوچ، اسد شفیق اور محمد یوسف شامل ہیں، کپتان، کوچ، محمد یوسف اور اسد شفیق کو کمیٹی میں مکمل اختیارات دیئے گئے ہیں۔ اس کمیٹی کے ساتھ 5 نان ووٹنگ ممبران کو بھی شامل کیا گیا ہے، ان نان ووٹنگ ممبران میں اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود، بلال افضل سلیکشن کمیٹی میں چیئرمین کے مشیر  کے طور پر شامل ہیں۔ کمیٹی کے دیگر نان ووٹنگ ممبران میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ شامل ہیں۔ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں اسد شفیق، بتول فاطمہ، کپتان اور کوچ شامل ہوں گے۔