چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے سیکرٹریٹ میں افسران کی تقرری کا نوٹیفکیشن

07-12-2024

(لاہو رنیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کے سیکرٹریٹ میں افسران کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق طارق محمود کو 20سے21گریڈ میں سیکرٹری ٹو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کردیا گیا،  کاشف محمود کو بطور ایڈیشنل رجسٹرار کورٹ روم نمبر ون میں تعینات کر دیا گیا۔ اسی طرح  محمد اکرام کو گریڈ 19سے گریڈ 20میں پرائیویٹ سیکرٹری ون، احمد صہیب خان کو گریڈ 19سے گریڈ 20 میں پرائیویٹ سیکرٹری ٹو چیف جسٹس تعینات کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ناصر محمود 18سے 19ویں گریڈ میں پرسنل اسسٹنٹ تعینات کر دیئے گئے ہیں۔