آئمہ بیگ نے اپنے نام سے جعلی سنیپ چیٹ اکاؤنٹ سے خبردار کر دیا

07-12-2024

(ویب ڈیسک) آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو ان کے نام سے چلنے والے جعلی سنیپ چیٹ اکاؤنٹ کے بارے میں خبردار کر دیا۔

گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی انسٹاگرام سٹوریز پر جعلی اکاؤنٹ کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے سنیپ چیٹ کو نامناسب ایپ قرار دے دیا۔ آئمہ بیگ نے تصدیق کی کہ میرا اس پلیٹ فارم پر کوئی اکاؤنٹ ہے اور نہ ہو گا، آئمہ نے اپنے مداحوں کو مستند اپ ڈیٹس کے لیے صرف اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام ہینڈل پر انحصار کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے مداحوں پر زور دیا کہ وہ ان کی وارننگز پر دھیان دیں اور نقالی اکاؤنٹ سے دھوکہ کھانے سے بچیں۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جعلی اکاؤنٹس کا اضافہ ایک اہم مسئلہ بن گیا ہے، بہت ساری عوامی شخصیات اپنے نام اور تصاویر کو ان کی رضامندی کے بغیر استعمال کرتے ہوئے پاتی ہیں، یہ اکاؤنٹس نہ صرف مداحوں کو گمراہ کرتے ہیں بلکہ اکثر دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں بھی ملوث ہوتے ہیں۔