شاہد آفریدی کا گوتم گمبھیر کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے پر ردعمل آ گیا
07-12-2024
(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے گوتم گمبھیر کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ نیا موقع بہت بڑا ہے، اب گوتم گمبھیر پر منحصر ہے کہ وہ اس سے کیسے فائدہ اٹھاتا ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ کبھی ان کے انٹرویوز وغیرہ سننے کو ملتے ہیں، وہ مثبت اور سیدھی بات کرتے ہیں۔