پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا

07-12-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا تاہم کاروباری روز کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 13 پوائنٹس اضافے کیساتھ 80 ہزار 28 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 12 ارب 21 کروڑ 20 لاکھ 53 ہزار 86 روپے مالیت کے 21 کروڑ 41 لاکھ 86 ہزار 161 شیئرز کا لین دین ہوا۔