تحریک انصاف نے عوامی اسمبلی کااجلاس کل بلالیا
07-12-2024
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے عوامی اسمبلی کا اجلاس کل بلا لیا۔
پی ٹی آئی کی عوام اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے پنجاب اسمبلی کے باہر ہوگا، اجلاس کی صدارت تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اعجاز شفیع کریں گے، اجلاس سے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فارم 45کے مطابق جیت کے دعویدار پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز بھی شریک ہوں گے، عوامی اسمبلی کےاجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کے آئندہ لائحہ عمل پربات چیت ہوگی۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بجٹ تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی پر سپیکر ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کے 11 ارکان کی رکنیت معطل کردی تھی، اپوزیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے باہر علامتی اجلاس کو عوامی اسمبلی کا نام دیا گیا تھا۔