لاہور میں بارش کا 31 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

07-12-2024

(لاہور نیوز) مون سون کے رواں سیزن کے دوران لاہور میں تیز بارش نے ملی میٹر میں ٹرپل سنچری مکمل کر لی۔

محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق  تاجپورہ میں سب سے زیادہ 315 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، لکشمی چوک میں 170، نشتر ٹاؤن میں 162،سمن آباد میں 153، اقبال ٹاؤن میں 152، چوک ناخدا میں 151 اور گلشن راوی میں 151 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اسی طرح پانی والا تالاب میں 150، قرطبہ چوک میں 150، مغلپورہ میں 145، فرخ آباد میں 140، اپرمال میں 128، جوہر ٹاؤن میں 109 ، گلبرگ میں 103، ایئرپورٹ پر 85اور جیل روڈ پر 69  ملی میٹر بارش  ریکارڈ کی گئی۔ شہر بھر میں موسلا دھار بارش کے باعث صوبائی دارالحکومت کے کئی علاقے زیر آب آگئے، شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نکاسی آب کے اقدامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔