فلور ملز ایسوسی ایشن کی آج بھی ہڑتال، آٹے کی قلت کا خدشہ
07-12-2024
(لاہور نیوز) فلور ملز ایسوسی ایشن کی ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک گیر ہڑتال آج بھی جاری ہے جس کے باعث ملک بھر میں آٹے کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
آٹے کی ملوں اور چکیوں پر تالے پڑگئے، ملک میں آٹے کا بحران سر اٹھانے لگا، خیبرپختونخوا میں 300 سے زائد فلور ملز بند ہیں۔ فیصل آباد میں بھی فلور ملز کی ہڑتال دوسرے جاری ہے،گندم کی پسائی اور آٹے کی مارکیٹ میں سپلائی کا سلسلہ دوسرے روز بھی مکمل طور پر بند ہے،مارکیٹ میں سپلائی بند ہونے سے آٹے کی قلت پیدا ہونے لگی، آٹے کی قلت پیدا ہونے سے قیمتوں میں اضافے کا بھی اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ چیئر مین فلور ملز ایسوسی ایشن شفیق انجم نے کہا ہے کہ نئے ٹیکسز اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے،مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاج کا سلسلہ طویل کیا جائے گا۔